Skip to Main Content
Start Main Content

میوزیم سروس

لئیژر اینڈ کلچرل سروسز ڈیپارٹمنٹ (LCSD) 15 میوزیمز اور 2 دیگر آرٹ اسپیسز چلاتا ہے، جن میں سے ہر ایک اپنے مقام ارتکاز کے لحاظ سے منفرد ہے۔ وسیع پیمانے پر، یہ میوزیمز آرٹ، تاریخ اور سائنس کا احاطہ کرتے ہیں۔ ہمارا وژن متاثر کن تجربات پیش کرنا ہے جس سے سبھی لطف اندوز ہو پائیں۔

 

(A) میوزیمز

 

ہانگ کانگ میوزیم آف آرٹ

1.

1962 میں قائم شدہ، ہانگ کانگ میوزیم آف آرٹ شہر کا پہلا پبلک آرٹ میوزیم ہے جو مختلف آرٹ کولیکشنز کا نگہبان ہے، جو کہ دنیا بھر میں ہانگ کانگ کے تعلق کی منفرد ثقافتی میراث کی نمائندگی کرتا ہے۔ قدیم سے جدید، چینی سے مغربی، مقامی سے بین الاقوامی، ہانگ کانگ کے نقطہ نظر کے ساتھ تنوع کی ایک وسیع دنیا کی تشکیل کر کے، ہم روایت کو دیکھنے اور آرٹ کو ہر کسی کے لیے متعلقہ بنانے، نئے تجربات اور تفہیم پیدا کرنے کے طریقوں کو تازہ کرنے کے خواہاں ہیں۔

مقام
سیلسبری روڈ، سم شا سوئی، کوولون، ہانگ کانگ
10


آپ اس مقام کے متعلق انگریزی، روایتی چینی یا آسان چینی میں مکمل مواد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں:
https://hk.art.museum/en/web/ma/home.html

 

ہانگ کانگ ہیریٹیج میوزیم

2.

ہانگ کانگ ہیریٹیج میوزیم مختلف قسم کے پروگراموں میں تاریخ، فن اور ثقافت کے ایک منفرد امتزاج کی پیشکش کرتا ہے جو کہ عوام کے وسیع تر دلچسپیوں کے تقاضوں کو پورا کرتا ہے۔ تفریح اور روشن خیالی دونوں کے لیے تشکیل کردہ، ہماری جان دار اور معلوماتی نمائشیں اور سرگرمیاں ہمارے مہمانوں کے لیے ثقافتی اور تعلیمی تجربات کا رنگارنگ سلسلہ پیش کرتی ہیں۔ اس میوزیم میں چھ مستقل گیلریاں ہیں - ہانگ کانگ پاپ 60+، جن یونگ گیلری، کینٹونیز اوپیرا ہیریٹیج ہال، ٹی ٹی سوئی گیلری آف چائنیز آرٹ، چاؤ شاؤ-این گیلری اور چلڈرن ڈسکوری گیلری - نیز چھ موضوعاتی گیلریاں جو باقاعدگی سے ہانگ کانگ اور دنیا کی متنوع ثقافتوں کی نمائش کرنے والی نمائشوں کی میزبانی کے لیے ہیں۔ دریائے شنگ من کے ساتھ واقع، یہ میوزیم ہمیشہ تعطیلات اور ویک اینڈز کے دوران قابلِ دید ہوتا ہے۔

مقام
مین لیم روڈ، شا ٹن، نیو ٹیریٹریز، ہانگ کانگ
1


آپ اس مقام کے متعلق انگریزی، روایتی چینی یا آسان چینی میں مکمل مواد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں:
https://hk.heritage.museum/en/web/hm/highlights.html

 

ہانگ کانگ میوزیم آف ہسٹری

3.

ہانگ کانگ میوزیم آف ہسٹری کی شروعات سٹی ہال آرٹ گیلری اور میوزیم سے ہوئی تھی۔ اس کی بنیاد 1962 میں رکھی گئی تھی اور اسے 1969 میں سٹی میوزیم اور آرٹ گیلری کا نام دیا گیا تھا۔ 1975 میں اسے ہانگ کانگ میوزیم آف آرٹ اور ہانگ کانگ میوزیم آف ہسٹری میں منقسم کر دیا گیا تھا۔ مؤخر الذکر کو ابتدائی طور پر اسٹار ہاؤس، سم شا سوئی میں کرائے کے احاطے میں قائم کیا گیا تھا۔ 1983 میں، اسے کوولون پارک میں ایک عارضی مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا، اور 1998 میں، اسے چیتھم روڈ ساؤتھ، سم شا سوئی میں واقع اپنے موجودہ احاطے کے اندر منتقل کر دیا گیا۔

ہانگ کانگ میوزیم آف ہسٹری کا مستقل مقام ایک نئی عمارت میں رکھ دیا گیا ہے جس کو HK$390M کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے اور اسے ہانگ کانگ SAR گورنمنٹ نے فنڈ فراہم کیا ہے۔ یہ ایک جامع جدید ترین میوزیم ہے جس کو P&T آرکیٹیکٹس اینڈ انجینئرز لمیٹڈ نے ڈیزائن کیا ہے، جو کہ مسٹر ای۔ ورنر جانسن کے تعمیراتی تصور پر مبنی ہے۔ نیا میوزیم اور ساتھ واقع سائنس میوزیم مل کر ایک ہم آہنگ صورت اور کلر اسکیم سے سجا ایک میوزیم کمپلیکس تشکیل دیتے ہیں۔

مقام
چیتھم روڈ ساؤتھ، سم شا سوئی، کوولون، ہانگ کانگ
100

 

آپ اس مقام کے متعلق انگریزی، روایتی چینی یا آسان چینی میں مکمل مواد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں: https://hk.history.museum/en/web/mh/index.html

 

ہانگ کانگ سائنس میوزیم

4.

1991 میں اپنے افتتاح کے بعد سے، ہانگ کانگ سائنس میوزیم سائنس اور ٹیکنالوجی میں ترقی پر توجہ مرکوز کرانے والے تعلیمی، متاثر کن اور تعاملی تجربات فراہم کر رہا ہے۔ یہ ہانگ کانگ اور گردونواح کے خطے میں دیگر سائنس اور ٹیکنالوجی کے میوزیمز/اداروں کو جوڑنے والے ایک پھیلے ہوئے نیٹ ورک کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔

مقام
سائنس میوزیم روڈ، سم شا سوئی ایسٹ، کوولون، ہانگ کانگ
2

 

آپ اس مقام کے متعلق انگریزی، روایتی چینی یا آسان چینی میں مکمل مواد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں :
https://hk.science.museum/en/web/scm/index.html

 

ہانگ کانگ اسپیس میوزیم

5.

سم شا سوئی میں ایک حکمت عملی کے طور پر سمندر کے کنارے واقع، ہانگ کانگ اسپیس میوزیم کی تعمیر کا آغاز 1977 میں ہوا، جس میں پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے مسٹر جوزف منگ گن لی چیف آرکیٹیکٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ اکتوبر 1980 میں افتتاح شدہ، ہانگ کانگ اسپیس میوزیم پہلا مقامی افلاک نما ہے جو فلکیات اور خلائی سائنس کو مقبول بنانے کے لیے وقف شدہ ہے۔ اس کا منفرد بیضہ کی شکل کا گنبد میوزیم کو ہانگ کانگ کے معروف ترین امتیازی نشانات میں سے ایک بناتا ہے۔

مقام
سیلسبری روڈ، سم شا سوئی، کوولون، ہانگ کانگ
10


آپ اس مقام کے متعلق انگریزی، روایتی چینی یا آسان چینی میں مکمل مواد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں: https://hk.space.museum/en/web/spm/home.html

 

ہانگ کانگ میوزیم آف کوسٹل ڈیفینس

6.

2000 میں عوام کے لیے کھولا گیا، ہانگ کانگ میوزیم آف کوسٹل ڈیفنس (HKMCD) ایک عسکری میوزیم ہے جس کو سو برس پرانے لائیمن فورٹ سے اس صورت میں تبدیل کیا گیا ہے جو کہ سطح سمندر سے 64 میٹر بلندی پر لیمن پاس سے نظر آتا ہے۔

HKMCD ایک بڑی تزئین و آرائش کے بعد 24 نومبر 2022 سے عوام کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا۔ از سر نو تعمیر شدہ مستقل نمائش گاہ جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمت کی جنگ کی تاریخ اور تانگ خاندان سے ہانگ کانگ کی مادر وطن واپسی تک ہانگ کانگ کے ساحلی دفاع اور فوجی امور میں ہونے والی تبدیلیوں کو پیش کرتی ہے۔ ہانگ کانگ کی فوجی تاریخ اور ساحلی دفاع کی انوکھی کہانی بیان کرنے کے لیے ملٹی میڈیا عناصر، جدید پیشکش کے طریقے اور ایک تھیمیٹک اپروچ کو نئے سرے سے تیار شدہ مستقل نمائش گاہ اور میوزیم کی تاریخی ٹریل میں شامل کیا گیا ہے۔

مقام
ٹنگ ہی روڈ، شاؤ کی وان، ہانگ کانگ
175


آپ اس مقام کے متعلق انگریزی، روایتی چینی یا آسان چینی میں مکمل مواد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں: https://hk.coastaldefence.museum/en/web/mcd/about-us.html

 

ڈاکٹر سن ییٹ-سین میوزیم

7.

ڈاکٹر سن ییٹ-سین ایک عالمی شہرت یافتہ انقلابی تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی چنگ خاندان کا تختہ اُلٹنے اور جمہوریہ چین کے قیام کے لیے وقف کر دی تھی۔ ان کی کامیابیوں کو نہ صرف مقامی سطح پر اور بیرون ملک مقیم چینیوں بلکہ عالمی برادری نے بھی تسلیم کیا تھا اور ان کی تحسین کی تھی۔ ڈاکٹر سین کا ہانگ کانگ سے گہرا تعلق تھا، جہاں انہوں نے ثانوی اور یونیورسٹی سطح کی تعلیم حاصل کی تھی۔ ہانگ کانگ اُن کے انقلابی افکار اور بیداری کے منصوبوں کا گہوارہ بھی تھا۔

2006 میں عوام کے لیے کھولا گیا، یہ میوزیم ڈاکٹر سن کی زندگی اور کیریئر ، اور 19ویں صدی کے اواخر اور 20ویں صدی کے اوائل میں اصلاحاتی تحریکوں اور انقلابی سرگرمیوں میں ہانگ کانگ کے اہم کردار کا جامع جائزہ پیش کرتا ہے۔

ڈاکٹر سن ییٹ-سین میوزیم ہانگ کانگ کے ساتھ ڈاکٹر سن کے گہرے روابط کو اجاگر کرتا ہے، تاکہ مقامی شہری اور بیرون ملک مقیم سیاح یکساں طور پر اس عظیم چینی سیاستدان کی سرگرمیوں کی یاد تازہ کر سکیں۔

مقام
کیسل روڈ، مڈ-لیولز، سینٹرل، ہانگ کانگ
7


آپ اس مقام کے متعلق انگریزی، روایتی چینی یا آسان چینی میں مکمل مواد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں: https://hk.drsunyatsen.museum/en/web/sysm/home.html

 

فلیگ اسٹاف ہاؤس میوزیم آف ٹی ویئر

8.

چائے کے برتنوں کو جمع کرنے، مطالعہ کرنے اور نمائش کرنے میں مہارت رکھتے ہوئے، فلیگ سٹاف ہاؤس میں واقع برانچ میوزیم میں ڈاکٹر
کے فراخ دلانہ عطیات شامل ہیں، جن میں مشہور Yixing چائے دانیوں کی بہت سی عمدہ مثالیں شامل ہیں۔ (1910-1995) K.S. Lo

1840 کی دہائی میں تعمیر شدہ، فلیگ سٹاف ہاؤس دراصل ہانگ کانگ میں برطانوی افواج کے کمانڈر کے دفتر اور رہائش گاہ کے طور پر کام کرتا تھا۔ اسے 1984 میں ٹی ویئر میوزیم میں تبدیل کر دیا گیا تھا، جس میں ایک نئے ونگ K.S. Lo گیلری کو 1995 میں شامل کیا گیا۔ اپنی نمائشوں کے ساتھ، اس میوزیم میں سیرامک آرٹ اور چینی چائے پینے کی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے باقاعدہ نمائشیں، چائے کی محفلیں اور لیکچر پروگرامز منعقد کیے جاتے ہیں۔

مقام
کاٹن ٹری ڈرائیو، سینٹرل، ہانگ کانگ (ہانگ کانگ پارک کے اندر)
10


آپ اس مقام کے متعلق انگریزی، روایتی چینی یا آسان چینی میں مکمل مواد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں: https://hk.art.museum/en/web/ma/opening-hours.html

 

ہانگ کانگ ریلوے میوزیم

9.

تائی پو مارکیٹ کے ٹاؤن سینٹر میں واقع، ہانگ کانگ ریلوے میوزیم ایک اوپن ایئر میوزیم ہے جس کو قدیم تائی پو مارکیٹ ریلوے اسٹیشن سے تبدیل کیا گیا ہے۔ 1913 میں تعمیر شدہ، اسٹیشن کی عمارت روایتی چینی عمارت کی سلامی دار چھت کی حامل ہے۔ اسے 1984 میں ایک یادگار قرار دیا گیا تھا، اس کی تزئین نو کی گئی اور 1985 میں اسے میوزیم کے طور پر کھول دیا گیا۔

اس میوزیم کے بیرونی حصے میں ایک تنگ گیج بھاپ کا انجن، دو ڈیزل الیکٹرک انجنز، تاریخی کوچز، ٹرالیز اور سیمفورز ہیں تاکہ وزیٹرز ریلوے کے قدیم آثار سے ربط پیدا کر سکیں۔

مقام
شنگ ٹیک اسٹریٹ، تائی پو مارکیٹ، تائی پو، نیو ٹیریٹریز، ہانگ کانگ
13


آپ اس مقام کے متعلق انگریزی، روایتی چینی یا آسان چینی میں مکمل مواد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں: https://www.heritagemuseum.gov.hk/en/web/hm/museums/railway.html

 

فائربوٹ الیگزینڈر گرینتھم ایگزیبیشن گیلری

10.

فائر بوٹ الیگزینڈر گرانتھم 1953 میں کام میں آیا تھا۔ 2002 میں خدمت سے موقوف ہونے سے قبل، اس نے ہانگ کانگ کے فائر سروسز ڈیپارٹمنٹ کی فائر بوٹ ٹیم کے فلیگ شپ کے طور پر کام کیا، فائر الارم کا جواب دیتے ہوئے اور ہانگ کانگ کے پانیوں اور ساحل کے ساتھ ساتھ ریسکیو آپریشنز کا انعقاد کیا۔ الیگزینڈر گرانتھم کو Hong Kong & Whampoa Dock Co. Ltd. نے تیار کیا تھا اور یہ اس کے ساتھ ہانگ کانگ کی سمندری بچاؤ خدمات کی تاریخ کا ایک لازوال گواہ بھی ہے، اور یہ 1950 کی دہائی میں ہانگ کانگ کی جہاز سازی کی کامیابیوں کا بھی بین ثبوت ہے۔

الیگزینڈر گرانتھم کی عمیق نوعیت کی تاریخی اہمیت کو دیکھتے ہوئے، ہانگ کانگ کے میوزیم آف ہسٹری نے اس فائر بوٹ کو اپنی کولیکشنز ک لیے حاصل کیا، اسے ایک خاص مقصد کے لیے تیار کردہ فائر بوٹ الیگزینڈر گرانتھم نمائشی گیلری میں تبدیل کیا اور اسے 2007 میں عوام کے لیے کھول دیا گیا۔ اس گیلری میں، ہانگ کانگ میں سمندری بچاؤ کے کام کے متعلق وزیٹرز کی فہم میں اضافہ کرنے کے لیے ملٹی میڈیا فارمیٹس میں دکھائے جانے والی بے شمار معلومات کی پیشکش کی گئی ہے۔

مقام
کویری پارک، ہانگ کانگ

آپ اس مقام کے متعلق انگریزی، روایتی چینی یا آسان چینی میں مکمل مواد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں: https://hk.history.museum/en/web/mh/about-us/fireboat-alexander-grantham-exhibition-gallery.html

 

لا یوکے فوک میوزیم

11.

کسی زمانے میں کئی حقہ دیہاتوں کی آماجگاہ، چائی وان کا اصل دیہی ماحول گزشتہ چند دہائیوں میں شہری ترقی کے ذریعے بدل گیا ہے۔ آج، ان حقہ دیہاتوں کی یادیں لا یوکے میں محفوظ ہیں(یوکے "گھر" کے لیے کینٹونیز میں مستعمل ہے)، ایک دیہی گھر جس کا نام اس کے اصل مالک کے نام پر رکھا گیا ہو، ایک حقہ خاندان جس کی چینی کنیت صوتی طور پر "لا" کے طور پر نقل حرفی کی جاتی ہے۔ گھر کی تاریخ کا پتہ 200 سال قبل سے ملتا ہے، جب چنگ خاندان میں شہنشاہ قیان لونگ (1795-1736) کے دور میں لا فیملی نے اسے بنایا تھا۔ لا یوکے کو 1989 میں بطور ایک تاریخی یادگار قرار دیا گیا تھا۔ یہ چائی وان میں اپنی نوعیت کی واحد باقی ماندہ تعمیراتی مثال کے طور پر محفوظ شدہ ہے۔

لا یوکے ایک عام حقہ دیہی گھر ہے۔ گھر کا اندرونی حصہ مرکزی ہال کے چاروں طرف متوازی طور پر ترتیب دیا گیا ہے۔ اطراف میں بیڈ روم اور کام کی جگہ ہے جس میں بالاخانے ہیں۔ ہال کے سامنے ایک روشنی کا کنواں ہے جس کے دونوں طرف کچن اور سٹور روم ہے۔ زائرین کو یہ ماحول دینے کے لیے کہ اندرونی حصہ کیسا ہوتا ہے اور اصل باشندے کیسے رہتے تھے، گھر کو میوزیم کی کولیکشن سے منتخب کردہ دیہی فرنیچر، برتنوں اور کاشت کاری کے آلات سے آراستہ کیا گیا ہے۔

مقام
کٹ شنگ اسٹریٹ، چائی وان، ہانگ کانگ
14


آپ اس مقام کے متعلق انگریزی، روایتی چینی یا آسان چینی میں مکمل مواد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں: https://hk.history.museum/en/web/mh/about-us/law-uk-folk-museum.html

 

لی چینگ یوکے ہان ٹومب میوزیم

12.

لی چینگ یوکے ہان مقبرہ 1955 میں اس وقت دریافت ہوا تھا جب حکومت دوبارہ آبادکاری کی عمارتوں کی تعمیر کے لیے لی چینگ یوکے گاؤں میں پہاڑی ڈھلوان کو ہموار کر رہی تھی۔ اس کی ساخت کے مطابق، مقبرے کی اینٹوں اور مقبرے پر نوشتہ جات ملتے ہیں، یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ مقبرہ ایسٹرن ہان شاہی خاندان کے دور (220 – 25 AD) میں تعمیر کیا گیا تھا۔ اس مقبرے کو 1988 میں گزیٹڈ یادگار قرار دیا گیا تھا اور اس کے بعد اس کو مستقل طور پر محفوظ رکھا گیا ہے۔ اگرچہ اسے تحفظ کی غرض سے عوام کے لیے بند کر دیا گیا ہے، لیکن زائرین اب بھی داخلی راستے پر شیشے کے پینل کے ذریعے مقبرے کے اندرونی حصے کی جھلک دیکھ سکتے ہیں۔

مقام
ٹونکن اسٹریٹ، شام شوئی پو، کوولون، ہانگ کانگ
41


آپ اس مقام کے متعلق انگریزی، روایتی چینی یا آسان چینی میں مکمل مواد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں: https://hk.history.museum/en/web/mh/about-us/lei-cheng-uk-han-tomb-museum.html

 

ہانگ کانگ انٹینجیبل کلچرل ہیریٹیج سینٹر (واقع بمقام سیم تنگ یوکے میوزیم)

13.

سیم تنگ یوکے 200 سال پرانا حقہ کی دیواروں سے گھرا گاؤں ہے جس کو 1981 میں ایک یادگار قرار دیا گیا تھا۔ اسے سیم تنگ یوکے میوزیم میں تبدیل کر دیا گیا تھا اور 1987 میں تزئین نو کے بعد اسے عوام کے لیے کھول دیا گیا تھا۔

سیم تنگ یوکے میوزیم کی ہم آہنگ ترتیب ایک داخلی ہال، ایک درمیانی ہال اور مرکزی محور میں ایک آبائی ہال کے ساتھ ایک بساط سے مشابہ ہے۔ مرکز میں چار انفرادی رہائش گاہوں کے ساتھ، احاطے کو ہر طرف اور پیچھے موجود مکانوں کی قطاروں کومکمل طور پر دیوار کے اندر رکھا گیا ہے۔

2016 میں، ہانگ کانگ انٹینجیبل کلچرل ہیریٹیج (ICH) سینٹر سیم تنگ یوکے میوزیم میں ایک ڈسپلے اور ریسورس سینٹر کے طور پر قائم کیا گیا تھا تاکہ ICH کے متعلق عوام کی سمجھ بوجھ اور آگاہی کو بڑھایا جا سکے۔ وزٹ کرنے کا ایک بھرپور اور متاثر کن تجربہ پیش کرنے کے لیے، یہ 2020 کے آخر میں بڑے پیمانے پر نمائش کے حوالے سے تزئین نو کے عمل سے گزرا۔ ہانگ کانگ ICH سینٹر کی شروعات کے بعد سے تزئین نو کے کام نہایت بڑے پیمانے کے ہیں۔

مقام
کوو اک لین، سوئن وان، نیو ٹیریٹریز، ہانگ کانگ
2

آپ اس مقام کے متعلق انگریزی، روایتی چینی یا آسان چینی میں مکمل مواد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں: https://www.icho.hk/en/web/icho/sam_tung_uk_museum.html

 

شیونگ یئیو فوک میوزیم

14.

خوش منظر سائی کنگ کنٹری پارک کے اندر واقع، شیونگ ییو فوک میوزیم دراصل 19ویں صدی کے آخر میں بنایا گیا ایک حقہ گاؤں تھا۔ گاؤں اور اس کے ہمسایہ چونے کے بھٹے کو 1981 میں یادگاروں کے طور پر گزٹ میں مندرج کیا گیا تھا۔ اس کی تزئین نو کے بعد، گاؤں کو 1984 میں ایک میوزیم کے طور پر کھول دیا گیا۔

مقام
پاک ٹیم چنگ نیچر ٹریل، سائی کَنگ، نیو ٹیریٹریز، ہانگ کانگ

آپ اس مقام کے متعلق انگریزی، روایتی چینی یا آسان چینی میں مکمل مواد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں: https://www.heritagemuseum.gov.hk/en/web/hm/museums/sheungyiufolk.html

 

ہانگ کانگ فلم آرکائیو

15.

ہانگ کانگ فلم آرکائیو کا پلاننگ آفس 1993 میں ہانگ کانگ سنیما کے تحفظ اور فروغ کے لیے بنایا گیا تھا۔ اس کی مستقل جائے سکونت، ایک 7 200 مربع میٹر کی عمارت ہے جس میں ایک منی سنیما، ایک نمائشی ہال، ایک ریسورس سینٹر، کولیکشن والٹس اور ریسٹوریشن لیبارٹریز جیسی سہولیات ہیں، جو 2001 میں کھولی گئی تھیں۔ یہ عوام کو ہانگ کانگ کے سنیما کے ورثے کے متعلق شعور بیداری پیدا کرنے کے لیے فلمی پروگرامز، نمائشوں کا انعقاد کرتا ہے اور کتب شائع کرتا ہے۔

مقام
لی کنگ روڈ، سائی وان ہو، ہانگ کانگ
50

آپ اس مقام کے متعلق انگریزی، روایتی چینی یا آسان چینی میں مکمل مواد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں: https://www.filmarchive.gov.hk/en/web/hkfa/home.html

 

 

(B) آرٹ اسپیسز

!اوئی

1.

اوئی! نارتھ پوائنٹ کمیونٹی میں واقع ایک آرٹ کا مقام ہے جو عامۃ الناس میں مقبول ہے۔ اس کا نام اس کے پس پردہ خیالات کو اس کے مقام سے جوڑتا ہے: اوئی! کینٹونیز میں ایڈریس کی طرح لگتا ہے اور ایک پلیٹ فارم مہیا کرتے ہوئے لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرواتا ہے جہاں وہ آرٹ کے اندر رہتے ہوئے اپنے خوابوں کو پورا کر سکتے ہیں۔

اوئی! میں 1908 میں کھولی گئی ایک تاریخی عمارت کا کمپلیکس بھی شامل ہے۔ یہ اس وقت نارتھ پوائنٹ میں واٹر فرنٹ پر واقع ایک یاٹ کلب کلب ہاؤس تھا۔ 1930 کی دہائی میں لینڈ کی بحالی کے کام کے بعد، عمارتوں کو ابتدائی طور پر گورنمنٹ سپلائیز ڈیپارٹمنٹ کے عملے کے کوارٹرز میں اور بعد میں نوادرات اور یادگاروں کے دفتر کے لیے اسٹوریج کرنے کی سہولت میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ تزئین نو اور بحالی کے لیے آرٹ پروموشن آفس کے لیے مختص کیے جانے کے بعد، سرخ اینٹوں سے بنے ہوئے گریڈ II کے تاریخی عمارت کے احاطے کا نام تبدیل کر کے اوئی! رکھ دیا گیا، جس کو 2013 میں عوام کے لیے کھول دیا گیا۔

حوصلہ افزائی اور تخیل کو بڑھاوا دینے کے لیے مزید جگہ فراہم کرنے کے لیے، اوئی! میں 2022 میں مزید توسیع کی گئی ہے، جس میں ایک ملحقہ بیرونی جگہ کو اصل احاطے کے ساتھ مربوط کر دیا گیا ہے۔ نئی ایکسٹینشن مختلف قسم کی آرٹ کی نمائشوں اور کمیونٹی سے منسلک سرگرمیوں کی میزبانی کے لیے بیرون خانہ اور اندرون خانہ دونوں جگہیں فراہم کرتی ہے جو عوام کو ماحول سے لطف اندوز ہونے اور تخلیقی خیالات کو جلا دینے کی ترغیب دیتی ہے۔

مقام
آئل اسٹریٹ، نارتھ پوائنٹ، ہانگ کانگ
12

آپ اس مقام کے متعلق انگریزی، روایتی چینی یا آسان چینی میں مکمل مواد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں: https://www.apo.hk/en/web/apo/oi.html

 

ہانگ کانگ ویژول آرٹس سینٹر

2.

ہانگ کانگ پارک کے سب سے نمایاں مقام پر، ہانگ کانگ ویژول آرٹس سینٹر (!vA) کیسلز بلاک میں واقع ہے، جو کہ 20ویں صدی کی پہلی دہائی میں برطانوی فوج کی وکٹوریہ بیرکس کی توسیع کے طور پر افسروں کو شادی شدہ کوارٹرز فراہم کرنے کے لیے تعمیر کیا گیا تھا۔ بیرکس کو حکومت کے حوالے کر دیا گیا اور 1985 میں ہانگ کانگ پارک پراجیکٹ میں شامل کر دیا گیا۔ جب کیسل بلاک کو !vA میں تبدیل کیا گیا تو شیشے کی چھت والا ایک نیا ونگ شامل کیا گیا۔ یہ سینٹر 1992 میں کھولا گیا تھا۔

پہاڑی ڈھلوان میں جھرنے میں تعمیر شدہ، گریڈ I کی تاریخی عمارت اصل میں چار تین منزلہ کوارٹرز پر مشتمل تھی جس میں اینٹوں، چونے سے دھوئے ہوئے اگواڑے کے علاوہ بلاکس کے درمیان ایک قدیم یونانی انداز میں ایک تکونا کینٹاتھا۔ مشرق اور مغرب کے اطراف میں ایڈورڈین کلاسیکی ریوائیول اسٹائل کے کھلے ستون دار برآمدے نمایاں تھے۔

!vA ایک اوپن، کثیر جہتی آرٹ کا مقام ہے جو آرٹ کی تعلیم، تحقیق، اور ایکسچینج پر زور دیتا ہے۔ خصوصی آلات سے لیس، وینیو میں نمائش کی جگہ اور ایک متحرک تخلیقی ماحول پایا جاتا ہے۔

مقام
کینیڈی روڈ، سینٹرل، ہانگ کانگ
7A

آپ اس مقام کے متعلق انگریزی، روایتی چینی یا آسان چینی میں مکمل مواد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں: https://www.apo.hk/en/web/apo/va.html