Skip to Main Content
Start Main Content

پرفارمننگ آرٹس لئیژر

لئیژر اینڈ کلچرل سروس ڈیپارٹمنٹ (LCSD) کے درج ذیل دفاتر/سیکشن ہیں، جو کہ پرفارمننس آرٹس سرگرمیوں کی ترویج کے لیے مختص ہیں۔

 

آڈینس بلڈنگ آفس

1.

تعارف

حاضرین کی بالیدگی اور فنون کی تعلیم کی کوششوں کو بڑھانے کے لیے، LCSD نے 2000 کے اوائل میں آڈینس بلڈنگ آفس (ABO) قائم کیا۔ ہمارا مقصد آرٹس گروپس اور تعلیمی اداروں کے تعاون سے حاضرین کی بالیدگی کی مختلف اسکیموں اور فنون لطیفہ کی تعلیمی سرگرمیوں کے انعقاد کے ذریعے کمیونٹی اور اسکول کی سطح پر پرفارمنگ آرٹس کے علم اور استحسان کو فروغ دینا ہے۔

وژن

ABO خطے بھر کی بنیاد پر حاضرین کی بالیدگی اور فنون کی تعلیم کے لیے مختلف اسکیمیں ترتیب دیتا ہے اور کمیونٹی اور اسکول کی سطح پر فنون اور ثقافت کے علم اور تعریف کو فروغ دیتا ہے۔ روزمرہ کی زندگی میں آرٹ کو اپنانے سے، یہ معاشرے کی ثقافتی خواندگی کو بڑھانے کی کوشش کرتا ہے تاکہ ہانگ کانگ کو عالمی معیار کے شہر اور ایونٹس کے دارالحکومت کے طور پر ترقی سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔

آپ اس آفس کے متعلق انگریزی، روایتی چینی یا آسان چینی میں مکمل مواد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں:
https://www.abo.gov.hk

 

 

کلچرل پریزینٹیشنز سیکشن

2.

تعارف

LCSD کا کلچرل پریزنٹیشنز سیکشن (CP سیکشن) ثقافتی پروگراموں کے انعقاد کا ذمہ دار ہے۔ ہمارا مشن ثقافتی نمائش کے لیے سازگار ماحولیات کو فروغ دینا ہے۔ ہمارا مقصد اپنی ثقافتی خواندگی میں اضافہ کرنا اور فنون کو اپنی زندگی کا حصہ بنا کر اپنے معاشرے کو مزید انسانی، مکمل اور مسابقتی بننے کے لیے تبدیل کرنا ہے۔ پوری کمیونٹی کو راغب کرنے کے لیے مختلف قسم کے فنون لطیفہ اور ذوق پر محیط سرگرمیاں ہر برس LCSD پرفارمنس کے مقامات پر پورے خطے میں منعقد کی جاتی ہیں۔ ان میں ستاروں بھرا اجتماع، ممتاز مقامی کمپنیاں اور نوجوان ہنرمند شامل ہوتے ہیں۔ تقریباً نصف سرگرمیوں کا اہتمام فنون پر مبنی پروگراموں کے ذریعے ہوتا ہے جن کا مقصد حاضرین کے اندر تفہیم کو بڑھانا ہے، بعض بالخصوص طلباء اور کمیونٹی کے لیے تشکیل دیے جاتے ہیں۔ ہانگ کانگ اور مین لینڈ کے قریبی ربط کے ساتھ، ہم مزید شاندار چینی طائفوں کی طلب کو پورا کرنے کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہیں، جو چینی ثقافت کی بھرپور روایت، خوبصورتی اور تنوع کی عکاسی کر سکتے ہیں؛ اور دلچسپ چینی پروگراموں کی ایک کہکشاں پیش کی جاتی ہے۔ چین اور مغربی ثقافتوں کے باہمی تعامل کی جگہ ہونے کے باعث، ہم ثقافتی تبادلے کی سرگرمیوں کی بھی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

وژن

یہ CP سیکشن لوگوں کی زندگیوں کو آراستہ اور بہتر بنانے کے لیے فنون اور ثقافت کی طاقت پر یقین رکھتا ہے۔ فنون ہمیں نئے افق تلاش کرنے اور پھر سے سرسبز و شاداب ہونے کی اجازت دیتا ہے۔ فنون ہماری زندگی کے معیار کو بڑھا دیتے ہیں، ہمیں چیلنجز کا مقابلہ کرنے میں زیادہ برداشت، کھلے اور تخلیقی بننے کی ترغیب دیتے ہیں۔ ہمارا مقصد ایک ایسا ماحول فراہم کرنا ہوتا ہے جس میں فنکارانہ اور ثقافتی افزودگی کا حصول ہانگ کانگ کے افراد کے روزمرہ طرز زندگی کا ایک حصہ بن جائے۔ عامۃ الناس کی زندگیوں میں فنون اور ثقافت کو جگہ دینے کے لیے سخت جدوجہد کرتے ہوئے، CP سیکشن فنون اور ثقافت کے پُرجوش عوامی فروغ دینے والے کی حیثیت سے زیادہ ذمہ دار اور فعال بننے کا خواہاں ہے تاکہ تخلیقی صلاحیتوں، مسابقتی اور انسانی معاشرے کو تبدیل کرنے میں مدد ملے۔

آپ اس آفس کے متعلق انگریزی، روایتی چینی یا آسان چینی میں مکمل مواد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں :
https://www.lcsd.gov.hk/CE/CulturalService/Programme

 

 

کمیونٹی پروگرامز آفس

3.

تعارف

LCSD کا کمیونٹی پروگرامز آفس ہانگ کانگ کے 18 اضلاع میں سے ہر ایک میں دو اہم قسم کے ثقافتی پروگراموں کے انعقاد کے لیے ذمہ دار ہے، یعنی پورے خطے میں تہوار کی تقریبات اور کارنیولز کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کلچرل اور آرٹس ایونٹس (18dART کمیونٹی آرٹس اسکیم)۔

خطے بھر میں تہوار کی تقریبات اور کارنیولز

خطے بھر میں تہوار کی تقریبات اور کارنیولز سال بھر کے بڑے تہواروں کے موقعوں کے دوران پیش کیے جاتے ہیں، بشمول قمری نیا سال اور وسط خزاں کے لینٹرن کارنیولز، جن میں مین لینڈ اور مقامی آرٹس گروپس کی جانب سے مختلف قسم کی پرفارمنس اور شراکتی سرگرمیاں پیش کی جاتی ہیں۔ نیز، LCSD ایشیائی ممالک کی منفرد ثقافتوں اور فنکارانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے ہر برس "ایشیا+ فیسٹیول: ایشیائی نسلی ثقافتی پرفارمننسز" کے انعقاد میں ہانگ کانگ میں مختلف ایشیائی ممالک کے قونصل خانوں کے ساتھ تعاون کرتا ہے۔

18dART کمیونٹی آرٹس اسکیم

2019 کے بعد سے، کمیونٹی پروگرامز آفس نے 18dART کمیونٹی آرٹس اسکیم (18dART) کو بھی متعارف کرایا ہے، جو ہانگ کانگ کے 18 اضلاع میں سے ہر ایک میں پرفارمنگ آرٹس کو لے کر آئی ہے۔ 18dART کے تحت، فنکار جڑیں گہری کرنے اور اپنے تخلیقی مشاغل پر توجہ مرکوز کرنے کے قابل ہیں۔ پائیدار، مرحلہ وار فنون لطیفہ کی سرگرمیوں کے ذریعے جو کہ نوعیت کے لحاظ سے ایک ہی وقت میں باہم تعاملی اور شراکتی ہیں، 18dART نہ صرف شرکاء پر مثبت اثر ڈالنے کے لیے، بلکہ کمیونٹی آرٹس پروگراموں کو فروغ دین کے لیے تیار ہے جو کہ ہر ضلع سے متعلق ہیں۔

آپ اس آفس کے متعلق انگریزی، روایتی چینی یا آسان چینی میں مکمل مواد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں:
https://www.cpo.gov.hk

 

 

فیسٹولز آفس

4.

تعارف

فیسٹیولز آفس LCSD کی نمایاں کارکردگی کی سہولیات میں پیش کاری کے لیے سالانہ دو آرٹس فیسٹیولز پیش کرتا ہے اور ان کا اہتمام کرتا ہے:

• موسم گرما میں بین الاقوامی آرٹس کارنیول؛ اور
• موسم خزاں میں ایشیا+ فیسٹیول۔

انٹرنیشنل آرٹس کارینول

سالانہ سمر فیسٹیول انٹرنیشنل آرٹس کارنیول بچوں اور ان کے گھرانوں کے لیے تیار شدہ آرٹس فیسٹیول ہے۔ ہر برس غیر ملکی اور مقامی فنکاروں کے مختلف گروپس کی پیش کاری کے ساتھ، یہ کارنیول لامحدود ذہانت کے ساتھ تفریح سے بھرپور اسٹیج اور آنلائن پروگرامز پیش کرتا ہے، جن میں سرکس، جادو، رقص، کٹھ پتلی، میوزک تھیٹر اور ملٹی میڈیا پرفارمنسز شامل ہیں تاکہ حاضرین کی فنکارانہ بصیرت کو وسیع کیا جا سکے اور تاکہ بچوں کے لامحدود تخیل کو راغب کیا جا سکے چاہے وہ تھیٹر میں ہوں یا باہر۔ یہ کارنیول مختلف قسم کی توسیعی سرگرمیوں کو ترتیب دیتا ہے جن میں ورکشاپس، مذاکرے اور نمائشیں شامل ہیں۔ اس میں موسم گرما میں LCSD کے زیر انتظام عجائب گھروں اور لائبریریوں کے زیر اہتمام والدین اور بچوں کی سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔

ایشیا+ فیسٹیول

قومی 14 ویں پانچ سالہ منصوبے کے تحت، ہانگ کانگ بین الاقوامی ثقافتی تبادلے کے لیے ایسٹ-میٹس-ویسٹ سینٹر کی صورت میں تشکیل پانے کے لیے ہمہ جہت طریقہ اختیار کر رہا ہے۔ ثقافت، کھیل اور ٹورازم بیوروز کی طرف سے پیش کردہ اور لیئژر اینڈ کلچرل سروسز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام، سالانہ خزاں فیسٹیول "ایشیا+ فیسٹیول" (ایشیا+) ایشیا اور بیلٹ اینڈ روڈ کے علاقوں کے ثقافتی تنوع کی خوشی کو مناتا ہے، اور ان کے منفرد فنون اور ثقافتوں کی نمائش کرتا ہے۔ ہانگ کانگ میں قونصل خانوں اور بیرون ملک ثقافتی تنظیموں کے تعاون سے ایشیا+ مختلف قسم کے پروگراموں کے ذریعے ثقافتی تعاون کے لامتناہی امکانات کا عہد نامہ ہے، بشمول اسٹیج پرفارمنسز، نمائشیں، آؤٹ ڈور کارنیول اور فلم کی نمائشیں جن میں صف اول کے فنکار اور طائفے شامل ہوتے ہیں۔

آپ اس آفس کے متعلق انگریزی، روایتی چینی یا آسان چینی میں مکمل مواد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں:
https://www.lcsd.gov.hk/fo

 

 

فلم پروگرامز آفس

5.

تعارف

فلم پروگرامز آفس (FPO) کا مقصد ہانگ کانگ کی عالمی معیار کے شہر اور ایونٹس کے دارالحکومت کے طور پر ترقی پانے کی مطابقت سے فلم اور میڈیا آرٹس کو فروغ دینا ہے۔

پروگرامز

FPO سال بھر فلم سے متعلق پروگرامز کا انعقاد کرتا ہے جیسا کہ کہ خطے میں ثقافتی مقامات پر فلم شوز، سیمینارز اور دیگر فلمی فنون کی بیش قدر سرگرمیاں:

• سب کے لیے معیاری اور متنوع فلم اور میڈیا آرٹس پروگرامز فراہم کرنا اور فلم اور میڈیا آرٹس کی ترقی اور پیشرفت کی نمائش؛
• ثقافتی اداروں، قونصل خانوں اور فلمی اداروں کے ساتھ معاونتی عمل فروغ دینا، فلم اور میڈیا آرٹس کی بیش قدری میں اضافہ؛
• فلم کی بیش قدری اور بچوں اور نوجوانوں کے لیے تعلیمی پروگراموں کی پیشہ ورانہ منصوبہ بندی کے ذریعے فلم اور میڈیا آرٹس میں کمیونٹی کی دلچسپی کو فروغ دینا؛ اور
• مختصر فلموں، ویڈیوز، اینیمیشنز اور میڈیا آرٹس کی تخلیقی آزادانہ پروڈکشنز کا فروغ۔

آپ اس آفس کے متعلق انگریزی، روایتی چینی یا آسان چینی میں مکمل مواد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں:
https://www.lcsd.gov.hk/fp

 

 

میوزک آفس

6.

تعارف

حکومت کی جانب سے اکتوبر 1977 میں قائم شدہ، میوزک آفس کمیونٹی میں موسیقی کے علم اور بیش قدری کو فروغ دیتا ہے، بالخصوص نوجوانوں میں، انسٹرومنٹ اور اجتماعی تربیت کی فراہمی اور موسیقی کی مختلف سرگرمیوں کی تنظیم کے ذریعے کنسرٹ کے سامعین کی ایک نئی نسل تیار کرنے کا خواہاں ہے۔ یہ جنوری 2000 سے لیئثرر اینڈ کلچرل سروسز ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام ہے۔

پروگرامز

میوزک آفس تین تربیتی پروگرامز چلاتا ہے: انسٹرومینٹل میوزک ٹریننگ اسکیم، اجتماعی تریبت، اور آؤٹ ریچ میوزک انٹرسٹ کورسز۔ اس کے علاوہ، یہ نوجوانوں کے لیے بین الاقوامی موسیقی کے ایکسچینج پروگرام، ہانگ کانگ یوتھ میوزک کیمپ، یوتھ میوزک انٹر فلوز اور مختلف قسم کی موسیقی کی تشہیری سرگرمیوں کا اہتمام کرتا ہے۔ اس کے ٹارگٹ گروپس میں پرائمری اور سیکنڈری اسکول کے طلباء سے لے کر زندگی کے تمام شعبوں سے متعلق افراد شامل ہیں۔

آپ اس آفس کے متعلق انگریزی، روایتی چینی یا آسان چینی میں مکمل مواد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں:
https://www.lcsd.gov.hk/musicoffice

 

 

کلچرل ایکسچینج لئیژن آفس

7.

تعارف

کلچرل ایکسچینج لئیژن آفس (CXLO) کا مقصد ہانگ کانگ اور مین لینڈ کے مابین ثقافتی تبادلے کو فروغ دینا اور ان کو گہرا کرنا ہے اور ساتھ ہی ہانگ کانگ کو بین الاقوامی ثقافتی تبادلے کے مرکز کے طور پر ترقی دینے کے لیے بیرون ملک مقیم فنون و ثقافتی تنظیموں کے ساتھ روابط کو مستحکم بنانا ہے۔

وژن

CXLO کا مقصد دنیا بھر کی ثقافتی تنظیموں اور اداروں کے ساتھ باہم مل کر مین لینڈ اور دیگر خطوں کے ساتھ ثقافتی تبادلے اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینا ہے۔

آپ اس آفس کے متعلق انگریزی، روایتی چینی یا آسان چینی میں مکمل مواد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں:
https://www.cxlo.gov.hk

 

 

پاپ کلچر پروگرامز آفس

8.

تعارف

پاپ کلچر پروگرامز آفس (PCPO) انڈسٹری کے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر سالانہ "ہانگ کانگ پاپ کلچر فیسٹیول" کا انعقاد کرتا ہے اور ان کو مربوط کرتا ہے، جو نہ صرف ہانگ کانگ کے افراد کے ثقافتی اعتماد کو بڑھاتا ہے اور شہر کی منفرد ثقافتی رونق کو برقرار رکھتا ہے، بلکہ ثقافتی تبادلے کو بھی آسان بنا دیتا ہے۔ ہانگ کانگ اور مختلف خطے، اور بین الاقوامی ثقافتی تبادلے کے لیے ایک ایسٹ-میٹس-ویسٹ سینٹر کے طور پر ہانگ کانگ کی پوزیشن کو مضبوط بناتا ہے۔ اس میلے میں متنوع پروگرامز اور سرگرمیاں پیش کی جائیں گی، جن میں پرفارمنگ آرٹس، موضوعاتی نمائشیں، فلمی نمائشیں، لائبریری ایونٹس اور آؤٹ ریچ پروگرامز شامل ہیں تاکہ نسل در نسل اور بین الضابطہ تعاون کو فروغ دیا جا سکے اور ہانگ کانگ کے پاپ کلچر کے متعلق عوامی بیداری کو بڑھایا جا سکے۔

وژن

ہانگ کانگ کا پاپ کلچر ہمیشہ سے ہماری مقامی ثقافت کا ناگزیر حصہ رہا ہے اور یہ ساتھ ہی ہانگ کانگ کا ایک اہم کلچرل برانڈ بھی ہے۔ یہ مین لینڈ، ہانگ کانگ اور باقی دنیا کی ثقافتوں کے انتہائی متحرک میٹنگ پوائنٹ کو تشکیل دینے کے لیے مشرق اور مغرب، شمال اور جنوب، اور نئے اور پرانے ثقافتی عناصر کو ملانے کے حوالے سے ہماری ہماری فہم کی نمائندگی کرتا ہے۔ پاپ کلچر میں ہماری نمایاں کامیابیاں ایسی ہیں جن پر ہانگ کانگ کے افراد اجتماعی طور پر فخر کرتے ہیں۔

آپ اس آفس کے متعلق انگریزی، روایتی چینی یا آسان چینی میں مکمل مواد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں:
https://www.pcf.gov.hk